بھارت
فلم”دی کیرالااسٹوری“ میں حدسے زیادہ مبالغہ آرائی: تھرور
فلم”دی کیرالا اسٹوری“ 5 مئی کوسینماگھروں میں ریلیزکی جائے گی۔ سدپتوسین کی تحریرکردہ اوران ہی کی ہدایت میں بنی ہوئی اس فلم میں کیرالا سے لاپتہ ہونے والی تقریباً32ہزارخواتین کے بارے میں سچائی پیش کرنے کادعویٰ کیاگیاہے۔

نئی دہلی: سینئرکانگریس لیڈر ششی تھرورنے آج فلم ”دی کیرالااسٹوری“ بنانے والوں پرسخت تنقیدکی اورالزام عائد کیاکہ وہ لوگ ”حدسے زیادہ مبالغہ آرائی“ اورریاست کی سچائی کومسخ کرنے میں ملوث ہوئے ہیں۔
ششی تھرور نے ان پردہرے معیارات رکھنے کے الزامات عائد کرنے والوں کوجواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔2021میں کئے گئے اپنے ٹوئٹ کاحوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے کہاتھاکہ کیرالاکی تین مائیں ان سے رجوع ہوئی ہیں جن کی بیٹیاں افغانستان میں پھنسی ہوئی ہیں جن کے گمراہ شوہر انہیں وہاں لے گئے تھے۔