حیدرآباد
آئی پی ایس عہدیدار شاہنواز قاسم چیف منسٹر ریونت ریڈی کے سکریٹری مقرر
آئی پی ایس آفیسر شاہنواز قاسم کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔
حیدرآباد: آئی پی ایس آفیسر شاہنواز قاسم کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ قاسم اس وقت حیدرآباد رینج کے آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے تلنگانہ میں 5 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا ہے۔ کے سرینواس ریڈی کو حیدرآباد پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سندیپ شنڈالیا جو اب تک حیدرآباد کے کمشنر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے ان کا تبادلہ انسداد منشیات ونگ کے ڈائریکٹر کے طور پر کیا گیا ہے۔
سدھیر بابو کو رچاکونڈہ پولیس کمشنر اور اویناش مہانتی کو سائبرآباد کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ رچہ کونڈہ کمشنر چوہان اور سائبرآباد کے سی پی اسٹیفن رویندرا کو ڈی جی پی آفس سے منسلک کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی تلنگانہ روی گپتا نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے ہیں۔