امریکہ و کینیڈا

ایران جنگ کے بعد مزید مضبوط ہو گیا امریکی تجزیہ کار  پروفیسر رابرٹ پاپ

انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد کا گراف شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی اقدامات کے باعث اس اہم سمندری راستے پر ٹریفک متاثر ہوئی، جس کا براہِ راست اثر عالمی تیل سپلائی پر پڑا۔

واشنگٹن :  امریکی تجزیہ کار اور یونیورسٹی آف شکاگو میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر رابرٹ پاپ نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے باوجود ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر ابھرا ہے۔

متعلقہ خبریں
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز

رابرٹ پاپ کے مطابق ایران ناصرف عسکری طور پر مزاحمت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر بھی اثر و رسوخ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی حکمتِ عملی نے توانائی کی عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد کا گراف شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی اقدامات کے باعث اس اہم سمندری راستے پر ٹریفک متاثر ہوئی، جس کا براہِ راست اثر عالمی تیل سپلائی پر پڑا۔

ان کے مطابق اس صورتِ حال نے ناصرف عالمی منڈیوں میں بے یقینی پیدا کی بلکہ امریکا کے اتحادی اتحاد کو بھی کمزور کرنے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔

رابرٹ پاپ نے مزید کہا کہ صرف 17 دنوں کے اندر ایران نے غیر معمولی اسٹریٹجک فوائد حاصل کیے ہیں، جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔