ایران نے امریکہ، اسرائیل سے حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا
اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے کے آخر میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان "بہت مثبت اور بامعنی" بات چیت ہوئی اور انہوں نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو پانچ دنوں کے لیے روک دیا۔
واشنگٹن: ایران نے امریکہ اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممکنہ امن معاہدے کے تحت لبنان میں قائم شیعہ گروپ حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی روک دیں ذرائع کے مطابق ایران نے اس موقف کا اظہار مارچ کے وسط میں کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کو ایران کی طرف سے یقین دہانی ملی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہوگی ایک اعلیٰ ایرانی ذریعے نے بتایا کہ تہران تقریباً ایک ماہ سے امریکی امن تجویز پر غور کر رہا ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے کے آخر میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان "بہت مثبت اور بامعنی” بات چیت ہوئی اور انہوں نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو پانچ دنوں کے لیے روک دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے صرف ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں بات چیت کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔