مشرق وسطیٰ

ایران نے اسرائیل پر داغے میزائل

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ سے تل ابیب سمیت وسطی اور جنوبی اسرائیل کے کئی شہروں میں سائرن بجنے لگے۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ ایران کی جانب سے تقریباً دو میزائل داغے گئے، جنہیں روک لیا گیا یا وہ کھلے علاقوں میں گرے۔

یروشلم: ایران نے پیر کی رات اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا، حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ سے تل ابیب سمیت وسطی اور جنوبی اسرائیل کے کئی شہروں میں سائرن بجنے لگے۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ ایران کی جانب سے تقریباً دو میزائل داغے گئے، جنہیں روک لیا گیا یا وہ کھلے علاقوں میں گرے۔

اسرائیل کی نیشنل ریسکیو سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔ ایران کا سرکاری میڈیا اس سے قبل تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنانے والے حملوں کو دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع کا نتیجہ قرار دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن