ایران نے آواز سے 8گنا تیز رفتار بیالسٹک مزائل تیار کرلیا
جنرل باقری نے مزید بتایا کہ اس قسم کے میزائلوں کی رفتار آواز سے8 گنا زیادہ اور مسافت 1500 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔ جنرل باقری نے یہ نہیں بتایا کہ اس میزائل کا تجربہ کب اور کہاں کیا گیا ہے۔
تہران: ایران نے دوران سفر بحری کشتیوں کو تباہ کرنے کے لیے آواز سے 8 گنا زیادہ تیز رفتار ہاِپر سونک بیالسٹک میزائل تیار کرلیا ہے۔ ترکی میڈیا کے مطابق جنرل باقری نے کہا کہ اس میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے جس سے ہمارا شمار ان میزائلوں کی تیاری میں پیش پیش تین ممالک میں سے ایک کے طور پر ہو چکا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی چیف آف دی اسٹاف جنرل محمد باقری نے تہران میں ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ جنرل باقری نے کہا کہ اس میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے جس سے ہمارا شمار ان میزائلوں کی تیاری میں پیش پیش تین ممالک میں سے ایک کے طور پر ہو چکا ہے۔
جنرل باقری نے مزید بتایا کہ اس قسم کے میزائلوں کی رفتار آواز سے8 گنا زیادہ اور مسافت 1500 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔ جنرل باقری نے یہ نہیں بتایا کہ اس میزائل کا تجربہ کب اور کہاں کیا گیا ہے۔