مشرق وسطیٰ

 شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے وزیراعظم  قطر کی حیثیت سے حلف لیا

خلیج کے دیگر عرب ممالک کی طرح قطر میں بھی سیاست بڑی حد تک رائل فیملی تک محدود ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی 2016 سے وزیر خارجہ تھے۔ انہوں نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کی جگہ لی ہے جو 2020 سے وزیراعظم اور وزیر داخلہ تھے۔

دُبئی: قطر کے اعلیٰ سفارت کار نے منگل کے دن ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ شاہی خاندان کے ایک اور رکن کو ہٹایا گیا ہے جو 2020 سے اس عہدہ پر فائز تھا۔

متعلقہ خبریں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری

سرکاری قطر نیوز ایجنسی نے تفصیلات بتائے بغیر اطلاع دی کہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی عام طورپر شاہی گھرانے کے ارکان کو اعلیٰ عہدوں پر مقرر کرتے ہیں۔

 خلیج کے دیگر عرب ممالک کی طرح قطر میں بھی سیاست بڑی حد تک رائل فیملی تک محدود ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی 2016 سے وزیر خارجہ تھے۔ انہوں نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کی جگہ لی ہے جو 2020 سے وزیراعظم اور وزیر داخلہ تھے۔

منگل کے دن شیخ خلیفہ بن حماد بن خلیفہ الثانی نے وزارت ِ داخلہ سنبھالی۔ دنیا میں امیرترین ممالک میں ایک قطر نے جو گیس کی دولت سے مالامال ہے‘ 2011 کی بہارِ عرب کے بعد خطہ میں اسلام پسند گروپس کی حمایت کی تھی جس کی وجہ سے خلیج کے عرب پڑوسیوں کے ساتھ اس کا ٹکراؤ ہوگیا تھا۔ عرب ممالک‘ اسلام پسند گروپس کو ملوکیت کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

a3w
a3w