مشرق وسطیٰ

ایران کا جواب نامعقول، کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عملاً ’’لائف سپورٹ‘‘ پر چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کے جواب موصول ہونے کے بعد دیا۔ انہوں نے ایرانی ردعمل کو ’’انتہائی نامعقول‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عملاً ’’لائف سپورٹ‘‘ پر چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کے جواب موصول ہونے کے بعد دیا۔ انہوں نے ایرانی ردعمل کو ’’انتہائی نامعقول‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام


ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جواب اس بات کا اشارہ ہے کہ دس ہفتوں سے جاری جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔


انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ’’ایران کا یہ جواب محض کچرا ہے، میں نے اسے مکمل پڑھا بھی نہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی حالت اس مریض جیسی ہے جو محض لائف سپورٹ پر زندہ ہو۔


رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی تجاویز ایران کو بھیجی تھیں، جن کا جواب تہران نے اتوار کے روز دیا۔


ایران نے اپنے جواب میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔


ایرانی مؤقف میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے، آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور مستقبل میں ایران پر حملہ نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔


ایران نے امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد تمام رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکہ کو افزودہ یورینیئم واپس کرنے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے افزودہ یورینیئم کو ’’جوہری خاک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف امریکہ اور چین ہی ایران سے یورینیئم نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔