مشرق وسطیٰ

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام

مجتبٰی خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے دشمنوں کے ساتھ فوجی معرکے میں اپنی ترقی اور برتری کو دنیا پر ثابت کر دیا ہے اور اب دشمنوں کو معاشی و ثقافتی جہاد کے میدان میں بھی مایوس اور شکست دینی ہوگی۔

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یوم مزدور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پر فوجی میدان میں برتری ثابت کرنے کے بعد اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اسے شکست دینی ہے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا
ایران کی خودمختاری ، سلامتی اور بین الاقوامی انصاف


مجتبٰی خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے دشمنوں کے ساتھ فوجی معرکے میں اپنی ترقی اور برتری کو دنیا پر ثابت کر دیا ہے اور اب دشمنوں کو معاشی و ثقافتی جہاد کے میدان میں بھی مایوس اور شکست دینی ہوگی۔

سپریم لیڈر نے کہا ایرانی عوام مقامی طور پر تیار اشیا کے استعمال کو ترجیح دیں اور کاروباری افراد اپنا نقصان ہونے پر کسی کو ملازمت سے نکالنے سے گریز کریں۔


قبل ازیں، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک تحریری پیغام میں کہا تھا کہ خلیج اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب اس وقت سے تشکیل پا رہا ہے جب 28 فروری کو ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ تہران خلیجی خطے کو محفوظ بنائے گا اور آبی گزرگاہ میں دشمن کی زیادتیوں کا خاتمہ کرے گا۔


سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے نئے انتظام سے تمام خلیجی ممالک کے لیے سکون، ترقی اور معاشی فوائد آئیں گے۔

آج خطے میں دنیا کے غنڈہ عناصر کی جانب سے سب سے بڑی فوجی تعیناتی اور جارحیت کے دو ماہ بعد، اور امریکا کی اپنے منصوبوں میں شرمناک ناکامی کے بعد، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب کھل رہا ہے۔