امریکہ و کینیڈا

امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

اس سے قبل آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے جنوب مغرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے طیارے کا پائلٹ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ٹیکساس: امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 5 مسافر ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
توپران کے قریب ایرفورس کا طیارہ تباہ، 2پائلٹس ہلاک
کولمبیا میں فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، 80 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا

اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ٹیکساس کے شہر آسٹن کے جنوب مغرب میں تقریباً 40 میل دور پیش آیا۔

طیارہ اپنی منزل کے قریب پہنچنے والا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ فضا سے لی گئی تصاویر میں طیارے کا ملبہ ایک جنگلاتی علاقے میں بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے جنوب مغرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے طیارے کا پائلٹ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ایمرجنسی سروسز کو جمعرات کی صبح سڈنی سے 105 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع چھوٹے قصبے بیرِیما کے قریب طیارہ حادثے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جو ایک کھیت میں گرا تھا۔