غزہ میں اسکول پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 30 فلسطینی جابحق
وسطی غزہ میں ہفتہ کے دن ایک اسکول اور دواخانہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ ہوا۔ دیرالبلح کے گرلز اسکول میں پناہ لینے والے کم از کم 30 افراد کو الاقصیٰ ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
دیرالبلح (غزہ پٹی): وسطی غزہ میں ہفتہ کے دن ایک اسکول اور دواخانہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ ہوا۔ دیرالبلح کے گرلز اسکول میں پناہ لینے والے کم از کم 30 افراد کو الاقصیٰ ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا کہ ہفتہ کے دن دوسرے حملہ میں 11 افراد جابحق ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے دن خان یونس پر منصوبہ بند حملہ سے قبل نامزد انسانی زون کا ایک حصہ خالی کرنے کا حکم دیا۔
اسرائیل کے مذاکرات کار مجوزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کے لئے بین الاقوامی ثالثوں سے ملاقات کی تیاری میں ہیں۔ امریکہ، مصر، قطر اور اسرائیل کے عہدیدار اٹلی میں اتوار کے دن ملنے والے ہیں۔
توقع ہے کہ سی آئی کے ڈائرکٹر بل برنس قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی، موساد کے ڈائرکٹر ڈیوڈبرنی اور مصر کے انٹلیجنس سربراہ عباس کامل سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔
اسرائیل کے اندازہ کے مطابق تقریباً 18لاکھ فلسطینی انسانی زون میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ غزہ جنگ میں 39ہزار سے زائد فلسطینی جابحق ہوچکے ہیں۔