مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے غزہ کے الشفا ہاسپٹل پر ٹینکوں سے حملہ کردیا، اسپتال کے اندر فائرنگ

حماس نے الشفا اسپتال کے محاصرے اور اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جوبائیڈن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ اقدام امریکا کی اجازت کے بعد اٹھایا ہے

غزہ: اسرائیل نے درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفا اسپتال پر ٹینک چڑھا دئیے۔ سوشل میڈیا پر الشفا اسپتال کے ڈائرکٹر جنرل کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کی راہداریوں میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی جبکہ انہیں محفوظ راستہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجی غزہ کے الشفا اسپتال میں ٹینکوں سمیت داخل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 6 اسرائیلی ٹینک اور ایک سو سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال میں گھس کر لوگوں پر بدترین تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔

https://twitter.com/swilkinsonbc/status/1724724719713132782

حماس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس وقت اسپتال میں تقریبا 2300 افراد موجود ہیں جن میں 650 مریض، 2 سو سے 5 سو تک عملے کے افراد اور تقریباً 1500 تک عام شہری موجود ہیں۔

حماس نے الشفا اسپتال کے محاصرے اور اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جوبائیڈن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ اقدام امریکا کی اجازت کے بعد اٹھایا ہے۔ اسرائیل اسپتال کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر اسپتال پرحملے کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا ہم اسپتال پر حملہ اور فائرنگ نہیں دیکھنا چاہتے۔ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔