مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا لبنان کے ایک اور علاقے پر آپریشنل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے آپریشن مکمل کر لیا ہے جس کا مقصد دریائے سلوکی کے شمال میں واقع علاقے کو قبضے میں لینا تھا۔

بیروت: لبنان میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں دریائے لیتانی کے جنوب میں واقع دریائے سلوکی کے شمال میں ایک علاقے پر آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے آپریشن مکمل کر لیا ہے جس کا مقصد دریائے سلوکی کے شمال میں واقع علاقے کو قبضے میں لینا تھا۔


رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں کلیئرنس سرگرمیوں کے ایک سلسلے کے بعد نامزد زون پر آپریشنل کنٹرول قائم کیا گیا۔

تاہم اسرائیلی فوج نے آپریشن کے دورانیے، اس میں شامل فورسز یا اس مشن کے دوران جھڑپوں کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔


واضح رہے کہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ اسرائیل – لبنان کی سرحد پر جاری سکیورٹی کشیدگی اور جنوبی لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے درمیان سامنے آیا ہے۔