مشرق وسطیٰ
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری
قطری نشریاتی ادارے الجزیر کی رپورٹ کے مطابق غزہ سول ڈیفنس کے عہدیدار محمد المغییر نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود ہمیں اسرائیل کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی اطلاع ملی ہے۔
غزہ: اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیر کی رپورٹ کے مطابق غزہ سول ڈیفنس کے عہدیدار محمد المغییر نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود ہمیں اسرائیل کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی اطلاع ملی ہے۔
محمد المغییر کے مطابق غزہ شہر پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ فریم ورک پر معاہدے کے کل رات کے اعلان کے بعد سے خاص طور پر شمالی غزہ کے علاقوں میں متعدد دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔