شمالی بھارت

مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے سے عوامی مسائل حل ہوجائیں گے؟: مایاوتی

بی ایس پی سپریمو نے یہاں اس حوالے کئے گئے اپنے ٹوئٹس میں لکھا'کچھ مٹھی بھر لوگوں کو چھوڑ کر ملک کی پوری عوام زبردست مہنگائی، غریبی و بے روزگاری وغیرہ کی کشیدگی بھری زندگی سے پریشان ہیں۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)صدر و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ دہلی میں واقع مغل گارڈن کا نام تبدیل کئے جانے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے پوچھا کہ ‘کیاراشٹرپتی بھون کے مشہور مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے سے ملک و یہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل حل ہوجائیں گے ؟

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مایاوتی کوبطور وزیراعظم امیدوار پیش کرنے پر ہم انڈیا اتحاد میں شامل ہوں گے:ملوک ناگر
این ڈی اے اور انڈیا بلاک سے پوری طرح دوری: مایاوتی

 بی ایس پی سپریمو نے یہاں اس حوالے کئے گئے اپنے ٹوئٹس میں لکھا’کچھ مٹھی بھر لوگوں کو چھوڑ کر ملک کی پوری عوام زبردست مہنگائی، غریبی و بے روزگاری وغیرہ کی کشیدگی بھری زندگی سے پریشان ہیں۔

جن کے تصفیہ پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے تبدیل مذہب،ناموں کی تبدیلی،بائیکاٹ و نفرتی تقریروں وغیرہ کے ذریعہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش سخت نامناسب اور کافی تکلیف دہ ہے’۔

انہوں نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں ناموں کی تبدیلی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے اس سے ہونے والے فائدے کے بارے میں سوال کیا اور پوچھا کہ کیا نام کی تبدیل سے عوام کو درپیش مذکورہ بالا مسائل حل ہوجائیں گے۔

 انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا’تازہ واقعہ کے تحت راشٹر پتی بھون کے مشہو مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے سے کیا ملک و یہاں کے کروڑ لوگوں کے یومیہ سلگتے مسائل دور ہوجائیں گے۔ ورنہ پھر عوام اسے بھی حکومت کے ذریعہ اپنی کمیوں و ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہی باور کرے گی۔

ملحوظ رہے کہ مرکزی حکومت نے راشٹر پتی بھون میں واقع مشہور مغل گارڈن کا نام تبدیل کر کے اسے ‘امرت ادیان’ کے نئے نام سے موسوم کیا ہے۔