امریکہ و کینیڈا
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گی۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گی۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی پر غور کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں روس کے نائب سفیر نے اپنے امریکی ہم منصب سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے منصوبہ میں واشنگٹن کی مجوزہ ترمیم کی وضاحت کریں جس پر امریکی سفیر نے کہا جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد مسئلہ ہے۔
اجلاس میں کونسل کے صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گی۔