سوشیل میڈیاشمالی بھارت
یوپی میں 2 مقامات کے ناموں کی تبدیلی کو منظوری
ضلع گورکھپور کی میونسپل کونسل ”مندیرا بازار“ کا نام بدل کر ”چؤری چورا“ کردینے اور ضلع دیوریا کے موضع ”ٹیلیہ افغان“ کا نام بدل کر ”ٹیلیہ شکلا“ کردینے کے لئے وزارت نے این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ) جاری کردیا۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت ِ داخلہ نے ریاستی حکومت کی سفارش پر اترپردیش کے 2 مقامات کے ناموں کی تبدیلی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔
ضلع گورکھپور کی میونسپل کونسل ”مندیرا بازار“ کا نام بدل کر ”چؤری چورا“ کردینے اور ضلع دیوریا کے موضع ”ٹیلیہ افغان“ کا نام بدل کر ”ٹیلیہ شکلا“ کردینے کے لئے وزارت نے این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ) جاری کردیا۔
وزارت ِ داخلہ ناموں کی تبدیلی کی تجاویز پر متعلقہ ایجنسیوں کے صلاح و مشورہ سے غور کرتی ہے۔ وہ وزارت ِ ریلویز‘ محکمہ ڈاک اور سروے آف انڈیا سے منظوری ملنے کے بعد این او سی جاری کرتی ہے۔
کسی گاؤں‘ ٹاؤن یا شہر کا نام بدلنے کے لئے اکزیکٹیو آرڈر ضروری ہوتا ہے۔ کسی ریاست کا نام بدلنے کے لئے پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے دستور میں ترمیم کرنی پڑتی ہے۔