مشرق وسطیٰ

اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ

ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کی، بین الاقوامی عدالتِ انصاف کو بے اعتبار کرنے کی، کوششوں کا عبرت کے ساتھ مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

انقرہ: ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کی، بین الاقوامی عدالتِ انصاف کو بے اعتبار کرنے کی، کوششوں کا عبرت کے ساتھ مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست

ترکیہ وزارت خارجہ نے اسرائیل وزارت اعظمیٰ دفترکے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان کا تحریری جواب دیا ہے۔تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوششوں کو عبرت سے دیکھ رہا ہے۔

اسرائیل کے، نسل کُش اور پورے علاقے کو جہنم میں جھونکنے کی کوششوں میں مصروف، وزیر اعظم بن یامن نتن یاہواور ان کی حکومت کوبین الاقوامی عدالت میں اپنے جرائم کا یقیناً حساب دینا ہو گا۔

اسرائیل کی طرف سے ہمارے صدر پر لگائے گئے الزامات اصل میں مجرمانہ نفسیات کے اظہار کے علاوہ اور کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اس مرحلے میں فلسطینی عوام اور علاقے میں اپنے تمام دوستوں اور بھائیوں کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان کی،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دائرہ کار میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے اٹارنی جنرل کے ساتھ، ملاقات کے بارے میں اسرائیل وزارت اعظمیٰ دفتر کا جاری کردہ بیان اسرائیل کے جُرمِ نسل کُشی کی پردہ پوشی نہیں کر سکے گا”۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے گذشتہ روز نیویارک کے ٹرکش ہوم میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے اٹارنی جنرل کریم خان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔