تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں شدت،ریاست میں پارٹی برسراقتدارآئے گی:ریونت ریڈی

تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں شدت پید اہوگئی ہے۔پارٹی کی سابق سونیاگاندھی،اہم لیڈران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، صدرپارٹی ملکارجن کھرگے نے مختلف مقامات پر جلسوں سے پہلے ہی خطاب کیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں شدت پید اہوگئی ہے۔پارٹی کی سابق سونیاگاندھی،اہم لیڈران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، صدرپارٹی ملکارجن کھرگے نے مختلف مقامات پر جلسوں سے پہلے ہی خطاب کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ملک کی بعض دیگر ریاستوں کے انتخابات کے پیش نظر اہم لیڈروں کی آمد میں تاخیر پر پی سی سی صدرریونت ریڈی نے ریاست میں انتخابی مہم کی کمان سنبھال لی جنہوں نے اس مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔

انہوں نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا کہ کانگریس ریاست میں برسراقتدارآئے گی اور کسانوں کو 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کی جائے گی۔اس کی ذمہ داری کانگریس پارٹی کی ہے۔

انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کی خامیوں اور ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے تعلق سے وزیراعلی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور کانگریس کے ریاست میں برسراقتدارآنے کی صورت میں عوام کو مختلف قسم کے شبہات میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ملک کی پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں تلنگانہ میں سب سے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔اس ماہ کی 15تاریخ تک ان ریاستوں کی انتخابی مہم کے اختتام کے بعد کانگریس کے اہم لیڈران جنوبی ہند کی اس ریاست پر توجہ مرکوز کریں گے۔

راہل گاندھی، پرینکاگاندھی،ملکارجن کھرگے، سونیاگاندھی کے بشمول دیگر بھی تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔