اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
ترکیہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے گا۔
انقرہ: ترکیہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے گا۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ نے آئی سی جے کے ابتدائی حکم امتناعی کے فیصلے کے بارے میں ایک تحریری بیان شائع کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے روکنے اور رفح سرحدی چوکی کو فوری طور پر انسانی امداد کے لیے کھولنے کےحکم امتناعی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ "دنیا کا کوئی بھی ملک قانون سے بالاتر نہیں”ہم توقع کرتے ہیں کہ کونسل کی طرف سے کیے گئے تمام فیصلوں پر اسرائیل کی طرف سے تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
اس کو یقینی بنانے کے لیے، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔”
خیال رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی عدالت انصاف نے اپنے نئے حکم امتناعی میں فیصلہ صادر کیا تھا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح پر اپنے حملے بند کرے، انسانی امداد میں رکاوٹ نہ ڈالے اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو غزہ میں جرائم کی تحقیقات کے لیے داخلے کی اجازت دے۔