شمالی بھارت

کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دوں گا: یوگیہ آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ہر شخص کے مسائل کا پوری یکسوئی اور شفافیت سے انصاف پر مبنی حل حکومت و انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس میں کسی نے بھی لاپرواہی کی تو اسے اپنی ذمہ داری سے بوریا ۔بستر باندھ لینا پڑے گا۔

گورکھپور: عوامی مسائل کے تئیں لاپرواہی کو ناقابل معافی جرم قرار دیتےہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہاکہ وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے گورکھناتھ مندر میں عوام درشن کے دوران یوگی نے افسروں کو دوٹوک ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے تصفیہ میں کسی بھی قسم کی بہانے بازی ناقابل معافی جرم ہوگا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

 ہر شخص کے مسائل کا پوری یکسوئی اور شفافیت سے انصاف پر مبنی حل حکومت و انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس میں کسی نے بھی لاپرواہی کی تو اسے اپنی ذمہ داری سے بوریا ۔بستر باندھ لینا پڑے گا۔

یوگی نے کہا کہ افسران پوری حساسیت سے لوگوں کے مسائل کو سنے اور کوالٹی پر مبنی، فورا تصفیہ کو یقینی بنائیں۔ چیف منسٹر نے تقریبا چھ سو لوگوں کے مسائل سنے ہیں۔

 انہوں نے سبھی لوگوں کو تیقن دلایا ہے کہ ان کے رہتے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے پائے گی۔ سب کا درد دور کیا جائے گا۔ عوام درشن میں دورے اضلاع سے بھی فریادی اپنی فریاد سنانے آئے تھے۔

جنتا درشن میں آئے فریادیوں سے وزیر اعلی نے کہا کہ علاج میں بجٹ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ متعلقہ اسپتال سے اسٹیمیٹ لے کر پوری کاروائی کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعلی دفتر کو دستیاب کرایا جائے۔ متعلقہ فنڈ سے فورا رقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔انہوں نے افسران کو اسٹیمیٹ کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی ہدایت دی۔