مشرق وسطیٰ

اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں حملوں میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں حملوں میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 10,000 سے زائد خواتین ہلاک اور 19,000 دیگر زخمی ہو چکی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں یومیہ اوسطاً 37 بچے اپنی ماؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ انکلیو میں 155,000 سے زیادہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے حالاتِ زندگی خاص طور پر ’بھیانک‘ ہیں، جنہیں پانی اور صحت سہولیات تک رسائی میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے جمعہ کو کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 34,622 ہو گئی ہے اور 77,867 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مہلک حملے کیے جن میں 26 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

a3w
a3w