مشرق وسطیٰ

اسرائیل یونان کو 75 کروڑ ڈالر کا توپ خانہ نظام دے گا: وزارت دفاع

وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں وزارتِ دفاع میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اس اہم دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

تل ابیب: اسرائیل یونان کو تقریباً 75 کروڑ ڈالر مالیت کا پریسائز اینڈ یونیورسل لانچنگ سسٹم (پی یو ایل ایس) راکٹ آرٹلری سسٹم فراہم کرے گا۔ اس بات کی اطلاع اسرائیلی وزارتِ دفاع نے دی ہے۔

وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں وزارتِ دفاع میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اس اہم دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس معاہدے کے تحت یونانی مسلح افواج کو ‘پی یو ایل ایس’ سسٹم سپلائی کیا جائے گا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، یونان ان سسٹمز کو ترکی کے ساتھ اپنی زمینی اور سمندری سرحدی علاقوں میں تعینات کر سکتا ہے۔