مشرق وسطیٰ

رفح میں فوجی کارروائی سمیت حماس کی مکمل شکست تک اسرائیل لڑے گا: نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی تحریک حماس کی مکمل شکست تک غزہ پٹی میں لڑائی جاری رکھے گا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی تحریک حماس کی مکمل شکست تک غزہ پٹی میں لڑائی جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

نتن یاہو نے ہفتے کے روز کہا کہ اس مہم میں فلسطینی علاقے کے جنوب میں رفح میں جنگی کارروائیاں شامل ہوں گی۔

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’کل میں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات کی، میں عالمی رہنماؤں سے مضبوطی سے کہتا ہوں کہ اسرائیل رفح میں جنگی کارروائی سمیت مکمل فتح کے لیے لڑے گا۔

جو لوگ ہمیں رفح میں کام کرنے سے روکنا ہیں، وہ اصل میں ہمیں جنگ جیتنے سے روکنا چاہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ رفح میں فوجی آپریشن شہریوں کو محفوظ علاقے میں پہنچانے کے بعد ہی شروع ہوگا۔