مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، پانچ افراد ہلاک

لبنان کے جنوبی سرحدی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

بیروت: لبنان کے جنوبی سرحدی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام

لبنان کے طبی اور سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ دو اسرائیلی میزائلوں نے لبنان کے جنوبی شہر نباتیح کے مشرقی حصے میں تین منزلہ عمارت کے درمیان ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو تباہ کر دیا۔

ریسکیو ٹیموں کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جب کہ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹا نے مصروف ہیں۔