مشرق وسطیٰ

اسرائیلی بری دستے غزہ کے مرکزی علاقہ کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں: نیتن یاہو

نتن یاہو کا کہنا ہے کہ "ہم غزہ شہر کے مضافاتی محلوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اور اس دوران انہیں جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔" انہوں نے کہا کہ "ہم پیش رفت کر رہے ہیں، ہمیں کوئی چیز انہیں نہیں روک سکتی"۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج زمینی راستے سے غزہ کی پٹی کے شہری مرکز کے مضافات میں پہنچ گئی ہے اور "انہیں دردناک نقصان اٹھانا پڑا ہے۔”اسرائیلی وزیر اعظم کے پریس آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیتن یاہو نے ایک فوجی اڈے کے دورے کے دوران اظہارِ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

نتن یاہو کا کہنا ہے کہ "ہم غزہ شہر کے مضافاتی محلوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اور اس دوران انہیں جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔” انہوں نے کہا کہ "ہم پیش رفت کر رہے ہیں، ہمیں کوئی چیز انہیں نہیں روک سکتی”۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں سے جنوب کی طرف ہجرت کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے نتن یاہو نے مزید کہا کہ "ہم حماس کو بے اثر کرنے کے لیے اپنی میں وقفہ نہیں دیں گے۔”

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے بھی کہا کہ غزہ شہر کا محاصرہ مکمل ہو گیا ہے اور جنگ بندی کا آپشن زیر بحث نہیں ہے۔ ہگاری نے پریس کانفرنس میں زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔

بری دستوں کے علاقے میں پیش قدمی کرنے کا ذکر کرنے والے ہگاری نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ جنگ بندی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ہگاری نے کہا کہ "جنگ بندی کا آپشن میز پر نہیں۔”

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 31 اکتوبر سے جاری زمینی کارروائی میں جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں کل 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے تھے۔