مشرق وسطیٰ

غزہ میں حماس کے 450 اہداف پر اسرائیلی فورسس کا حملہ (ویڈیو)

اسرائیلی ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) نے پیر کے دن اعلان کیا کہ اس کے لڑاکے طیاروں نے غزہ میں کل رات حماس کے 450 اہداف کو نشانہ بنایا جس کے دوران حماس کا ایک اہم رکن جاں بحق ہوا۔

تل ابیب: اسرائیلی ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) نے پیر کے دن اعلان کیا کہ اس کے لڑاکے طیاروں نے غزہ میں کل رات حماس کے 450 اہداف کو نشانہ بنایا جس کے دوران حماس کا ایک اہم رکن جاں بحق ہوا۔

متعلقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
غزہ میں 86 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے
غزہ کے الاقصیٰ ہاسپٹل سے فلسطینی جان بچاکر بھاگنے لگے
حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ ’کھلی جارحیت‘: اُردنی وزیر خارجہ

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے اسپیشل سیکوریٹی آپریشنس کا انچارج جمال موسیٰ کئی دیگر لڑاکوں کے ساتھ مارا گیا۔

آئی ڈی ایف نے یہ بھی کہا کہ اس نے غزہ پٹی میں حماس کے ملٹری کمپاؤنڈ میں کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ آئی ڈی ایف کی زمینی فوج نے غزہ میں حماس کی چوکی کو کنٹرول میں لے لیا۔

اس چوکی میں ٹریننگ کی سہولت کے علاوہ سرنگیں بھی بنی ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی بحریہ نے حماس کے کمانڈ سنٹرس اور دبابہ شکن چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فورسس نے غزہ پٹی کو غزہ شمال اور غزہ جنوب میں بانٹا اور ساحلی پٹی پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ شمالی غزہ پٹی میں فی الحال بڑے حملے جاری ہیں۔