تلنگانہ

بی آر ایس کو ایک ماہ کا پنشن عطیہ کیا گیا

تحریک تلنگانہ کی نمائندہ جماعت ٹی آ رایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کا مختلف گوشوں سے خیر مقدم کرنے کا عمل جاری ہے۔

حیدرآباد: تحریک تلنگانہ کی نمائندہ جماعت ٹی آ رایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کا مختلف گوشوں سے خیر مقدم کرنے کا عمل جاری ہے۔

خاص کر دیہی علاقوں کے عوام کی جانب سے بی آر ایس کے قیام پر غیر معمولی جوش وجذبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی آ رایس حکومت ریاست کے تقریباً50لاکھ افراد کو ماہانہ 2001 روپے آسرا پنشن فراہم کررہی ہے۔

چند مقامات پر ضعیف افراد ایک مہینہ کا پنشن بی آر ایس کو عطیہ کے طور پر دیتے ہوئے اپنے فراخدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ضلع ناگر کرنول کے تیلکا پلی منڈل کے پیدرو نامی دیہات کے تمام وظیفہ کنندگان نے اپنے ایک مہینہ پر مشتمل آسرا پنشن جملہ1,01,116 روپے بھارت راشٹرا سمیتی کو بطور عطیہ حوالہ کیا۔

وظیفہ کنند گان نے کہا ریاست میں روبہ عمل فلاحی اسکیمات کو ملک کے طول وعرض میں وسعت دینے کی ضرورت ہے اور یہ صلاحیت صرف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ میں ہے۔ ہماری دعا ہے کہ کے سی آر اس مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ گاؤں کے لوگوں نے کہا کہ ہم کے سی آر کے ہر اقدام میں انکا ساتھ دیں گے۔