مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حکام نے علاقوں پر کنٹرول کھونے، فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ پٹی کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور آپریشن کے دوران 35 اسرائیلی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے، حماس کے راکٹ حملوں سے ایک پولیس اسٹیشن میں بھی آگ لگ گئی۔

تل ابیب: اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی کے قریبی علاقوں پر کنٹرول کھونے اور فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ پٹی کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور آپریشن کے دوران 35 اسرائیلی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے، حماس کے راکٹ حملوں سے ایک پولیس اسٹیشن میں بھی آگ لگ گئی۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت 14 مختلف مقامات پر 60 کے آس پاس حماس جنگجو موجود ہیں، ادھر مشرقی یروشلم کے علاقے سلوان میں فلسطینیوں نے سڑکیں بند کر دی ہیں، شہر میں تمام عوامی پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ سے وسطی اور جنوبی اسرائیل کے شہروں پر تقریباً 2500 راکٹ داغے گئے ہیں، جو یروشلم تک پہنچےاور فلسطینی جنگجوؤں نے زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے ملک کے جنوب میں علاقوں میں دراندازی کی۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ آج صبح حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے مشترکہ حملے کے خلاف دفاع کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن ’سورڈ آف آئرن‘ شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حالت جنگ میں ہے، یہ کوئی نام نہاد فوجی آپریشن نہیں، لڑائی کا دوسرا دور نہیں بلکہ باقاعدہ جنگ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا ’’میں نے فورسز کو پوری طاقت کے ساتھ دشمن کو جواب دینے کا حکم دے دیا ہے، یہ جنگ ہم جیتیں گے۔‘‘