مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی بچوں کی کتابیں چھین لیں (ویڈیو)

القدس اسلامی وقوف کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کتابوں کو تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے فلسطینی بچوں کومسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

یروشلم:اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطےمیں واقع اسکول کے فلسطینی طالب علموں سے ان کی کتابیں چھین لی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
اسرائیلی جارحیت کے خلاف آصفی مسجد لکھنو میں مظاہرہ
لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد پر کشیدگی برقرار

عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں واقع اسکول کے طالب علموں کے بستوں کی تلاشی لی اور فلسطینی نصاب کے مطابق چھپی ہوئی کتابوں میں فلسطینی جھنڈا ہونے کی وجہ سے کتابیں تحویل میں لے لی ہیں۔

القدس اسلامی وقوف کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کتابوں کو تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے فلسطینی بچوں کومسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔تاہم اسرائیلی پولیس کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں مشرقی القدس پر قبضہ کیا اور تب سے علاقے کے فلسطینیوں کو یہودی بنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ تل ابیب انتظامیہ مقبوضہ مشرقی القدس کے فلسطینی اسکولوں کا تعلیمی پروگرام ہٹا کر اس کی جگہ اسرائیلی نصاب شروع کروانے کی کوششوں میں ہے۔

فلسطینیوں کی مصّمم مزاحمت کی وجہ سے اگرچہ اسرائیل اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکا لیکن اس سے پیچھے بھی نہیں ہٹا۔