امریکہ و کینیڈامشرق وسطیٰ

اسرائیلی وزیر اعطم نتن یاہو امریکی صدر سے ملنے واشنگٹن چلے گئے

توقع ہے کہ نتن یاہو کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےنمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹ کوف سے ملاقات کریں گے اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر دارالحکومت واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی

توقع ہے کہ نتن یاہو کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےنمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹ کوف سے ملاقات کریں گے اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ غزہ، جنگی قیدی اور ایران نیتن یاہو اور ٹرمپ کے ایجنڈے پر ہوں گے۔

واشنگٹن روانگی سے قبل نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ وہ حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنے حملوں سے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل رہے ہیں اور یہ فیصلے نئے نقشے کھینچ رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ "لیکن مجھے یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے سے، ہم اس نقشے کو مزید بہتر طریقے سے تیار کر سکتے ہیں۔”