بین الاقوامی

مغربی کنارہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے، کئی فلسطینی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی آبادکاروں نے ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک کئی فلسطینی مواضعات میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے کاروں کے شیشے توڑ دئے اور انہیں آگ لگادی۔

رملہ (اے پی) مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی آبادکاروں نے ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک کئی فلسطینی مواضعات میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے کاروں کے شیشے توڑ دئے اور انہیں آگ لگادی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

انہوں نے کئی افراد کو زخمی کردیا۔ مقبوضہ مغربی کنارہ میں تشدد میں یہ نیا اضافہ ہے۔ سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی وفاء نے اطلاع دی کہ اتوار کے دن کم ا زکم 6مواضعات میں حملے ہوئے۔

فلسطینی ہلالِ احمر (ریڈ کریسنٹ سوسائٹی) کا کہنا ہے کہ موضع جالود میں کم از کم 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان کے سرپر زخم آئے اور انہیں دواخانہ میں شریک کروانا پڑا۔

ان لوگوں نے آبادکاروں سے مقابلہ کیا۔ آبادکار بھی زخمی ہوئے۔ یہ تشدد ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیل کی حکومت مقبوضہ مغربی کنارہ میں نئی بستیاں بسانے پر زور دے رہی ہے۔

ایران جنگ کے بعد سے آبادکاروں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کسی کو گرفتار کرنے یا تحقیقات کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔