مشرق وسطیٰ

شمالی غزہ پر اسرائیل کا حملہ، 87فلسطینی جاں بحق

شمالی غزہ پٹی کے کئی مکانوں پر کل رات اور اتوار کے دن اسرائیلی حملوں میں کم ا زکم 87 افراد جاں بحق یا لاپتہ ہوگئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے یہ بات بتائی۔

دیرالبلح(غزہ پٹی) :(اے پی) شمالی غزہ پٹی کے کئی مکانوں پر کل رات اور اتوار کے دن اسرائیلی حملوں میں کم ا زکم 87 افراد جاں بحق یا لاپتہ ہوگئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں 86 فلسطینی جاں بحق
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

بیت لاھیا ٹاؤن میں اسرائیلی حملوں میں مزید 40 افراد زخمی ہوئے۔ یہ وہ ٹاؤن ہے جو تقریباً ایک سال قبل اسرائیل کی زمینی کارروائی کا پہلا نشانہ بنا تھا۔ اسرائیلی حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکہ ان خفیہ دستاویز کے غیر مجاز اجرا کی تحقیقات کررہا ہے، جن میں اسرائیل کے ایران پر حملہ کا ذکر ہے۔

3 امریکی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ چوتھے امریکی عہدیدار نے کہا کہ کاغذات درست لکتے ہیں۔ کاغذات کے بموجب اسرائیل ایران پر حملہ کے لئے اپنے فوجی آلات کو حرکت میں لارہا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی، کیونکہ وہ اس معاملہ میں برسرعام کچھ کہنے کے مجاز نہیں۔ امریکہ اسرائیل سے کہہ رہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کرے، لیکن نہ تو اسرائیل اور نہ حماس نے ایسی کسی معاملت میں دلچسپی دکھائی ہے۔

ایران حماس اور لبنان کے حزب اللہ گروپ کی تائید کرتا ہے۔ اسرائیل نے اکتوبر کی شروعات میں زمینی فورسس لبنان بھیج دیں۔ بیت لاھیا پر حملہ پر اسرائیل کی طرف سے فوری کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔