مشرق وسطیٰ

اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں زمین ہل گئی، سینکڑوں عمار تیں زمین بوس

اسرائیلی حملوں نے بہت سی عمارتیں تباہ کر دیں۔ مکمل طور پر تباہ شدہ گلیوں میں بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں۔ مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی ہیں۔

تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی کارروائی کو وسعت دینے کے بعد رات کے وقت ٹینک اور پیدل فوج بھیجی گئی۔ اسرائیل نے غزہ پر ہوا، سمندر اور زمین کے راستے سے حملے کردئیے ہیں۔ اسی حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا کہ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

العربیہ کے مطابق گیلانٹ نے چیف آف سٹاف اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر ارکان کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ رات فوج کی طرف سے شروع کی گئی کارروائیوں سے زمین ہل گئی ہے۔

گیلانٹ نے مزید کہا غزہ میں زمینی کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کے برعکس دوسرا حکم جاری نہیں کیا جاتا۔ ہم جنگ میں ایک مرحلے سے گزر چکے ہیں – غزہ میں زمین ہل گئی ہے۔ ہم نے زمین کے اوپر اور زیر زمین حملہ کیا ہے۔ ہم نے ہر سطح پر اور تمام مقامات پر دہشت گرد عناصر پر حملہ کیا۔

یہ بیانات شمال اور مشرق میں 3 محوروں سے غزہ کی پٹی میں رات کی دراندازی کے بعد سامنے آئے۔ اس حملے میں 100 طیاروں نے غزہ پر بمباری کی۔ سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں یہ سب سے زیادہ پر تشدد حملہ تھا۔ طیاروں نے 150 اہداف پر بمباری کی۔

 دوسری طرف فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا کہ حالیہ چھاپوں نے غزہ کی پٹی میں سینکڑوں عمارتوں کو تباہ کر کے زمین بوس کر دیا ہے۔ غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جو کچھ ہوا اسے زلزلے کے مترادف قرار دیا۔

غزہ کی پٹی بیچ کیمپ سے تعلق رکھنے والے علا مہدی نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کیمپ میں ہونے والی تباہی کو "زلزلہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ساحل پر جو کچھ ہوا وہ زلزلے سے زیادہ پرتشدد تھا۔ اگر یہ خدائی زلزلہ ہوتا تو یہ بحری، توپ خانے اور فضائی بمباری سے کم ہوتا۔ یہ ایک قتل عام کیا گیا ہے۔

 اگر مختلف ممالک مل کر لڑ رہے ہوتے تو یہ تمام تباہی نہ ہوتی۔ اسرائیلی حملوں نے بہت سی عمارتیں تباہ کر دیں۔ مکمل طور پر تباہ شدہ گلیوں میں بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں۔ مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی ہیں۔