مشرق وسطیٰ

حج کیلئے ویزوں کی اجرا 8 فروری سے شروع ہوگا: سعودی وزارت حج و عمرہ

وزارت نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے لیے ویزوں کے اجرا کا آغاز 8 فروری سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ


وزارت کے مطابق ویزوں کے اجرا کا یہ عمل معمول سے پہلے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنا اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔


وزارت نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔


سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جبکہ 30 ہزار عازمین نے اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست حج پیکجز بک کروالیے ہیں۔


وزارت کا کہنا ہے کہ اس ابتدائی مرحلے میں ویزوں کا اجرا حج کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے جس سے انتظامات کو مزید منظم بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔