شمال مشرق

آسام میں 68 غیرملکی‘ نئے ٹرانزٹ کیمپ منتقل

سپرنٹنڈنٹ انچارج ٹرانزٹ کیمپ ساکشی کمار دیکا نے یہ بات بتائی۔ نیا سنٹر بننے سے قبل آسام میں 6ٹرانزٹ کیمپس تھے جو گولپاڑہ‘ کوکراجھار‘ جورہاٹ‘ سلچر‘دبروگڑھ‘ اور تیج پور کی موجودہ جیلوں میں بنائے گئے تھے۔

گولپاڑہ(آسام): طویل انتظار کے بعد حکومت آسام نے مشتبہ اور شناخت کردہ غیرملکیوں کو ضلع گولپاڑہ میں بنے نئے ڈٹینشن سنٹر میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے جسے اب ٹرانزٹ کیمپ کا نام دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما

مٹیار(ضلع گولپاڑہ) میں حکومت کے تعمیر کردہ پہلے سنٹر میں 3ہزار افراد بشمول400 خواتین کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ جمعہ کے دن گولپاڑہ جیل سے68 افراد کے پہلے گروپ کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیاگیا۔ ان میں 45مرد‘21 عورتیں‘ ایک لڑکی اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

 سپرنٹنڈنٹ انچارج ٹرانزٹ کیمپ ساکشی کمار دیکا نے یہ بات بتائی۔ نیا سنٹر بننے سے قبل آسام میں 6ٹرانزٹ کیمپس تھے جو گولپاڑہ‘ کوکراجھار‘ جورہاٹ‘ سلچر‘دبروگڑھ‘ اور تیج پور کی موجودہ جیلوں میں بنائے گئے تھے۔

گولپاڑہ ٹرانزٹ کیمپ22بیگھ(7ایکڑ) زمین پر 48 کروڑ روپیوں کی لاگت سے بنا ہے۔  کیمپ کی تعمیر2018 میں شروع ہوئی تھی۔ اس میں 15 عمارتیں ہیں جن میں 2 عورتوں کیلئے مختص ہیں۔ ہریونٹ میں 200افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔ دواخانے‘ اسکول‘ تفریحی مراکز‘ ڈائننگ ہال اور دیگر سہولتیں بھی یہاں فراہم ہیں۔