استنبول ایرپورٹ یوروپ کا مصروف ترین ایرپورٹ
استنبول ایئرپورٹ کے بعد لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ روزانہ اوسطاً 1157 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ 1147 پروازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
انقرہ: یورپی ایئر نیوی گیشن سیفٹی آرگنائزیشن (EUROCONTROL) کی فلائٹ رپورٹ کے مطابق ترکی کے استنبول ہوائی اڈہ 3-9 نومبر 2022 کے درمیان یومیہ اوسطاً 1232 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ تھا۔
ترکی میڈیا کے مطابق استنبول ایئرپورٹ، یومیہ پرواز وں کی اوسط کے ساتھ یورپ کا پہلا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹریٹ کے سوشل میڈیا سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی ایئر نیوی گیشن سیفٹی آرگنائزیشن (EUROCONTROL) کی فلائٹ رپورٹ کے مطابق، استنبول ہوائی اڈہ 3-9 نومبر 2022 کے درمیان یومیہ اوسطاً 1232 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ تھا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ "ترکش ایئر لائنز سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی ایئر لائنز میں دوسرے نمبر پر ہے، جس کی روزانہ اوسطاً 1248 پروازیں ہوتی ہیں۔
استنبول ایئرپورٹ کے بعد لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ روزانہ اوسطاً 1157 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ 1147 پروازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔