دہلی

ملک میں یکساں آبادی کی پالیسی بنانا ضروری ہے: وی ایچ پی

بنسل نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ریکارڈ موجود ہے کہ جہاں مسلمان بڑھتے ہیں وہاں غیر مسلم کم ہو جاتے ہیں۔ وہ وہاں سے بھاگ جاتے ہیں یا مارے جاتے ہیں۔

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی آبادی کے اعداد و شمار کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملک میں یکساں آبادی کی پالیسی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے
خاتون ریسلرس کے الزامات پر دہلی پولیس کمشنر سے رپورٹ طلب
دنیا کے امیر ترین افراد 2022 میں 10 کھرب ڈالرس سے محروم:رپورٹ

وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے آج یہاں ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا "اقتصادی مشاورتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق، جہاں ہندوستان میں ہندو آبادی میں 7.82 فیصد کمی آئی ہے، وہیں مسلمانوں کی آبادی میں 43.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔”

بنسل نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ریکارڈ موجود ہے کہ جہاں مسلمان بڑھتے ہیں وہاں غیر مسلم کم ہو جاتے ہیں۔ وہ وہاں سے بھاگ جاتے ہیں یا مارے جاتے ہیں۔ جب تک وہ اقلیت میں رہتے ہیں، مظلوم ہونے کا بہانہ بناتے ہیں یعنی مظلوم ہونے کا کارڈ کھیل کر اکثریت کو بدنام کرتے رہتے ہیں۔

بنسل نے کہا ’’ آبادی میں بھی اضافہ کریں گے اور غریبی ، بے روزگاری اور ناخواندگی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی بنیاد پر ریزرویشن بھی چاہیں گے۔ ایک طرف ووٹ جہاد چلا رہے ہیں اور دوسری طرف آبادی کا جہاد چلا رہے ہیں۔

 بڑھتی ہوئی آبادی پر کہا جاتا ہے کہ اللہ اولاد دیتا ہے لیکن وسائل کے لیے حکومت کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ وہ حکومت کی بات نہیں مانتے مگر حکومت سے سب کچھ مانگتے ہیں۔ وسائل حکومت سے چاہیے لیکن قانون شرعیت کا شاہئے۔ ۔ اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں یکساں آبادی کی پالیسی بنائی جائے۔

a3w
a3w