مینک یادو کیلئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل
اپنی تیز گیند بازی سے سنسنی پیدا کرنے والے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے تیز گیند باز مینک یادو کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل ہے۔

لکھنؤ: اپنی تیز گیند بازی سے سنسنی پیدا کرنے والے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے تیز گیند باز مینک یادو کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل ہے۔
پیٹ کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے مینک کو آئی پی ایل کے دو میچ کھیلنے کے بعد آرام دیا گیا تھا، حالانکہ وہ ممبئی کے خلاف میچ میں میدان میں واپس آئے تھے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی، لیکن اسپیل کے آخری اوور میں درد کی وجہ سے انہیں ایک بار پھر میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔
مینک کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میدان میں آنے کی امید تھی لیکن ایل ایس جی کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ مینک کے لیگ مرحلے کے بقیہ میچوں میں آنے کا امکان نہیں ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ فاسٹ بولر پلے آف میں کھیلیں گے لیکن یہ بھی اس وقت مشکل لگتا ہے۔
لینگر نے کہا کہ انہیں پٹھوں میں تناؤ کے بعد آرام دیا گیا تھا اور ان کی بحالی اچھی ہوئی تھی۔ ممبئی کے خلاف میچ میں انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی لیکن میچ کے دوران درد دوبارہ ابھرنے کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔ یہ ہمارے لیے اچھی خبر نہیں ہے لیکن ایک قابل فاسٹ باؤلر کے کیریئر کے لیے اسے آرام دینا ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں مینک کو اسپیل کے چوتھے اوور میں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔