مشرق وسطیٰ

پی ایل او حماس سمیت تمام فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے: عہدیدار

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن احمد المجدلانی نے بتایا کہ یہ تنظیم حماس سمیت تمام فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

غزہ: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن احمد المجدلانی نے بتایا کہ یہ تنظیم حماس سمیت تمام فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حماس نے ماسکو میں اجلاس کے فوراً بعد کہا کہ روسی دارالحکومت میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ایل او فلسطینیوں کی جائز نمائندہ تنظیم ہے۔

العربیہ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں زور دیا کہ اجلاس میں مثبت اور تعمیری جذبہ غالب رہا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ ملاقاتیں مذاکرات کے آئندہ دوروں میں ایک جامع قومی اتحاد تک پہنچنے کے لیے جاری رہیں گی۔ اس میں تمام فلسطینی قوتیں اور دھڑے شامل ہوں گے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن فلسطینی عوام کی واحد جائز نمائندہ ہے۔

اس ہفتے کے آغاز میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتبہ نے حکومت سمیت استعفی دے دیا تھا۔ اب توقع کی جارہی ہے فلسطینی اتھارٹی محمد مصطفیٰ کو ان کے معاشی کام کی تاریخ کی وجہ سے اگلی حکومت کی تشکیل دینے کے لیے آگے لا رہی ہے۔ وہ گزشتہ حکومتوں میں وزیر اقتصادیات رہ چکے ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ ماسکو کانفرنس میں سفارشات کی نوعیت کو لیکر پی ایل او کے سیاسی پروگرام پر عمل پیرا ہونے اور فلسطینی تقسیم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پرامن عوامی مزاحمت اور ایک اتھارٹی کے قیام، اسی طرح قانونی اور جائز ہتھیار کے اصول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا تھا۔

a3w
a3w