شمالی بھارت

وزیر اعظم مودی کی والدہ اسپتال میں داخل

احمد آباد کے پرائیویٹ اسپتال یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر نے یہاں جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ انہیں صبح اسپتال لایا گیا ہے۔

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کی طبیعت خراب ہوجانے کے بعد آج صبح انہیں احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

احمد آباد کے پرائیویٹ اسپتال یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر نے یہاں جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ انہیں صبح اسپتال لایا گیا ہے۔

بلیٹن کے مطابق محترمہ ہیرا با کی صحت کی حالت مستحکم ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ محترمہ ہیرا با کی عمر 99 سال سے زیادہ ہے۔