ایشیاء

بنگلہ دیش انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے شکست تسلیم کرلی

بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آگئے ہیں جس میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے امیدوار سے شکست تسلیم کرلی۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آگئے ہیں جس میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے امیدوار سے شکست تسلیم کرلی۔

متعلقہ خبریں
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
مسلمان حکمران، اسرائیل کے محافظ یا اسلام کے:سراج الحق


بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیدوار ششیر منیر نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں سنام گنج-2 کے حلقے سے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔


ششیر منیر نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے مدِ مقابل امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد دی۔


اپنی پوسٹ میں ششیر منیر نے لکھا کہ میرے حلقے سے کامیابی حاصل کرنے پر بی این پی کے امیدوار ناصرالدین چوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔


خیال رہے کہ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے الیکشن میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی میں کڑا مقابلہ سمجھا جارہا تھا، نوجوانوں کی نیشنل سٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کی اتحادی ہے، پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔