تعلیم و روزگار

ڈاکٹر اختر پرویز کو ”بیسٹ لائبریرین“ ایوارڈ

کانفرنس کا 13 تا 15 اکتوبر کے ایس رنگا سوامی کالج آف ٹیکنالوجی ، ٹاملناڈو میں انعقاد عمل میں آیا۔ ملک بھر سے 200 لائبریری ماہرین نے حصہ لیا۔

 حیدرآباد: سید حامد لائبریری، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لائبریرین ڈاکٹر اختر پرویز کو باوقار ”ایس اے ایل آئی ایس – ڈاکٹر ہریش چندرا- سشیلا چندرا نیشنل بیسٹ لائبریرین ایوارڈ “ برائے سال 2020ءحاصل ہوا۔ انہیں یہ ایوارڈ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے شعبہ میں غیر معمولی کارکردگی اور خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔

یہ ایوارڈ کو سوسائٹی فار دی اڈوانسمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس (ایس اے ایل آئی ایس)، کوئمبتور نے 15 اکتوبر 2022 کو راجہ رام موہن رائے فاﺅنڈیشن، وزارتِ ثقافت، حکومت ہند (آر آر آر ایل ایف) کے تعاون سے منعقدہ قومی کانفرنس ”ٹرانسفارمیشن آف لرننگ ریسورسس ان ڈیجیٹل ایرا“ میں عطا کیا گیا۔ کانفرنس کا 13 تا 15 اکتوبر کے ایس رنگا سوامی کالج آف ٹیکنالوجی ، ٹاملناڈو میں انعقاد عمل میں آیا۔ ملک بھر سے 200 لائبریری ماہرین نے حصہ لیا۔

a3w
a3w