تلنگانہ
تلنگانہ: ریمانڈ کے قیدی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
اس کی شناخت شادل کے طورپر کی گئی ہے جس کا تعلق ضلع راجنا سرسلہ سے ہے اور وہ ایک ٹریکٹر چوری کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع جیل میں ریمانڈکے قیدی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
اس کی شناخت شادل کے طورپر کی گئی ہے جس کا تعلق ضلع راجنا سرسلہ سے ہے اور وہ ایک ٹریکٹر چوری کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا۔
سینہ میں درد کی شکایت کے بعد جیل حکام نے فوری طور پر اس کے ارکان خاندان کو اطلاع دیتے ہوئے اُسے ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔