حیدرآباد

جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کا اہم اجلاس: خدامِ صحابہ کوئز کے شرکاء کی تہنیت

بروز جمعہ، مسجد فردوس وجے نگر کالونی میں جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کی مجلس منتظمہ، عاملہ اور مدعویین خصوصی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حیدرآباد: بروز جمعہ، مسجد فردوس وجے نگر کالونی میں جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کی مجلس منتظمہ، عاملہ اور مدعویین خصوصی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

یہ اجلاس 30 ربیع الاول 1446 ہجری کو بعد نماز عشاء منعقد کیا گیا، جس کی صدارت استاذ الاساتذہ حضرت مولانا محمد مصدق قاسمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی۔

اجلاس کا آغاز قاری یونس علی خان صاحب دامت برکاتہم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ مولانا انصار انور صاحب زیدمجدہ نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش فرمائی۔

بعد ازاں عظمت صحابہ اور سیرتِ محسن انسانیت ﷺ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں مولانا انصار انور، مولانا شاہ افتخار الدین قادری، مولانا عرفان، اور مولانا زبیر صاحبان نے اپنے حلقوں کی کارگزاری پیش کی۔

حضرت صدر محترم دامت برکاتہم نے مکاتب دینیہ کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے حاضرین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔ اس کے بعد عظمت صحابہ کوئز کے تجربات پر مبنی مشاورت کی گئی، جس میں مولانا انصار انور صاحب سمیت دیگر علما کرام نے اہم مشورے دیے۔

مفتی انعام الحق صاحب قاسمی نے خدامِ صحابہ کوئز کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی، جبکہ حضرت صدر محترم دامت برکاتہم اور دیگر اکابرین نے تمام خدام کوئز کے شرکاء کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں تحائف سے نوازا۔ اس موقع پر حضرت مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے شرکاء کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مبارکبادی کلمات کہے اور اجلاس کے اخراجات کی تفصیلات پیش کیں۔

اجلاس کا اختتام حضرت صدر محترم دامت برکاتہم کی دعا پر ہوا، جبکہ میزبانی کے فرائض عبدالعزیز صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء حلقہ نام پلی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔