آندھراپردیشتلنگانہ

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کا زوم پر مشاورتی اجلاس، دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم کا اعلان

آج 29؍ اگست 2024ء کو صبح 10:30 بجے زوم ایپ پر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ، صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش منقعد ہوا۔

حیدرآباد: آج 29؍ اگست 2024ء کو صبح 10:30 بجے زوم ایپ پر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ، صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش منقعد ہوا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

اجلاس کا آغاز مولانا مسیح الدین صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ صدر محترم کی ہدایت پر حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کی جانب سے گزشتہ ۲۷ سالوں سے جاری اصلاح معاشرہ مہم کا جائزہ لیا گیا اور امسال بھی ۸؍ ستمبر تا ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۴ء تلنگانہ کے مختلف اضلاع، ورنگل، میدک، کھمم، نرمل، نظام آباد، مکھتل، محبوب نگر، سنگاریڈی، رنگاریڈی، کریم نگر، کاماریڈی، حیدرآباد میں دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم چلانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس مہم میں حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی، مبلغ دارالعلوم دیوبند اور ریاست تلنگانہ کے معزز علماء کرام، پولیس کے اعلیٰ عہدیداران اور برادران وطن مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

مہم کے دوران درج ذیل عنوانات پر توجہ دی جائے گی:

  1. وقف ایکٹ بیداری مہم
  2. منشیات کے دنیاوی و اخری نقصانات اور اس کا سدباب
  3. شادی بیاہ میں فضول خرچی کے خلاف ضلع سطح پر عظیم الشان پیمانے پر مہم

اسی طرح، متحدہ آندھراپردیش میں مسلم تحفظات کی حصول یابی میں جمعیۃ علماء کا تاریخی کردار اور جدوجہد کے عنوان سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اجلاس منقعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مولانا عبد الستار صاحب خازن ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ، مولانا احسان الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، مولانا محمد عبد القوی صاحب اور دیگر علماء کرام نے قیمتی آراء پیش کیں۔

اجلاس میں مولانا عبد الحفیظ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء جنگاؤں، مفتی محمد الیاس احمد حامد قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل، مولانا مصدق القاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد، حافظ ابو بکر، اسلم نہدی صاحب، صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد، مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد، مولانا سعید صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع کھمم، مولانا عبد العظیم صاحب، صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل، مولانا عبد القادر صاحب، سریاپیٹ کوداڈ، مولانا عبد اللہ اظہر صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد، مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی، مولانا عبد اللہ خان صاحب، صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر، مولانا عبد الوارث صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع ونپرتی، مولانا عبد القوی صاحب، صدر جمعیۃ علماء ضلع نارائین پیٹ، مولانا اکبر خان صاحب، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

اجلاس کی دعا کے ساتھ اختتام ہوا، جس کی دعا مولانا احسان الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے کی۔

a3w
a3w