حیدرآباد

جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے

صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آیا؟

حیدرآباد: جینور ضلع آصف آباد میں حالیہ دنوں پیش آئے تشدد اور فرقہ پرستی کے افسوس ناک واقعہ پر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، بی جے پی کا پروگرام
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
ڈاکٹر پونگورو نارائنا کی قیادت میں کامیاب ایونٹ

صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آیا؟ شرپسند عناصر نے ماحول کو خراب کرتے ہوئے مساجد کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں کی کروڑوں روپوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ حکومت کی جانب سے محض پولیس آفیسر کا تبادلہ کافی نہیں ہے بلکہ اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے۔

ریاستی جمعیۃ علماء نے شروع دن سے ہی حکومت سے پولیس آفیسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ضلع آصف آباد اور ضلع نرمل کے ذمہ داران نے کلکٹرس سے ملاقات کی اور ریاستی جمعیۃ علماء نے حکومت سے اس معاملے میں نمائندگی کی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماحول کو پرامن رکھنے میں تعاون کریں۔

جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے علاقے کا دورہ کرکے نقصان کا جائزہ لیا اور کلکٹر کے ذریعہ حکومت کو تمام تر تفصیلات جلد از جلد پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ اس کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں کے لوگ جمعیۃ علماء عادل آباد اور جمعیۃ علماء نرمل کے احباب متاثرین کی راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں اور جینور ٹاؤن کے جمعیۃ علماء سے مسلسل رابطے میں ہیں۔