جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کابینہ میں ریاستی درجہ کی بحالی کی قرارداد منظور، 5 وزرا کو قلمدان الاٹ

چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سفارش پر لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے مرکزی زیرانتظام علاقہ کے 5 وزرا کو قلمدان الاٹ کردیئے۔

سری نگر (آئی اے این ایس) چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سفارش پر لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے مرکزی زیرانتظام علاقہ کے 5 وزرا کو قلمدان الاٹ کردیئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
کشمیر کی مقامی صنعتوں کا تحفظ کیا جائے گا: راہول گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید

راج بھون (سری نگر) کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر سریندر کمار چودھری پبلک ورکس‘ صنعتیں‘ کامرس‘ کانکنی‘ محنت و روزگار اور اِسکل ڈیولپمنٹ کے محکموں کے انچارج ہوں گے۔ سکینہ مسعود ایٹو وزیر صحت‘ طبی تعلیم‘ اسکولی تعلیم‘ اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود کی وزیر ہوں گی۔

جاوید احمد رانا کو جل شکتی‘ جنگلات‘ ماحولیات اور قبائلی امور کا قلمدان دیا گیا۔ جاوید احمد ڈار زرعی پیداوار‘ دیہی ترقیات‘ پنچایتی راج اور امدادِ باہمی کے وزیر ہوں گے جبکہ ستیش شرما کو اغذیہ‘ سیول سپلائز‘ امورِ صارفین‘ ٹرانسپورٹ‘ سائنس و ٹکنالوجی‘ انفارمیشن ٹکنالوجی‘ یوتھ سرویسس اور اسپورٹس کی ذمہ داری دی گئی۔

ان وزرا کو تفویض نہ کئے گئے محکمے چیف منسٹرکے پاس رہیں گے۔ جموں وکشمیر کابینہ نے ریاستی درجہ کی بحالی کی قرارداد منظور کی۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ اس قرارداد کا متن وزیراعظم نریندر مودی کو سونپنے کے لئے ایک یا دو دن میں نئی دہلی جائیں گے۔

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ کابینہ کی پہلی میٹنگ جمعرات کے دن ہوئی جس کی صدارت چیف منسٹر نے کی اور اس میں پانچوں وزرا نے شرکت کی۔ کانگریس نے کہا تھا کہ وہ ریاستی درجہ کی بحالی تک جموں وکشمیر کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

اسی دوران فاروق عبداللہ نے سری نگر کا سٹی سنٹر کہلانے والے لال چوک میں دکانداروں سے بات چیت میں کہا کہ جموں وکشمیر میں عام آدمی کو تکلیف پہنچانے والا وی آئی پی سائرن کلچر نئی حکومت بننے کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اب کوئی وی آئی پی نہیں‘ سب برابر ہیں۔