تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ۔15افرادہلاک اوردیگر کئی زخمی

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 15افرادہلاک اوردیگر کئی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تانڈورڈپو سے تعلق رکھنے والی بس کو کنکر سے لدی ٹپرلاری نے ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 15افرادہلاک اوردیگر کئی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تانڈورڈپو سے تعلق رکھنے والی بس کو کنکر سے لدی ٹپرلاری نے ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”

ٹکر کے بعد کنکر کا بھاری لوڈ بس پر گرنے سے کئی مسافر اس میں دب گئے۔ اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور جے سی بی کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔


اطلاعات کے مطابق آر ٹی سی بس تانڈور سے حیدرآباد جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر طلبہ اور ملازمین شامل تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ طلبہ اتوار کی چھٹی کے بعد پیر کو اپنے گھروں سے واپس حیدرآباد کے مختلف کالجوں کی طرف جا رہے تھے۔


اس حادثہ کے بعد حیدرآباد۔بیجاپور ہائی وے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور چیوڑلہ۔وقارآباد روٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔