تعلیم و روزگار
جے ای ای اڈوانسڈ2023 کے نتائج جاری، حیدرآباد کے وی سی ریڈی ٹاپر
وی سی ریڈی نے جے ای ای اڈوانسڈ 2023کے نتائج میں ٹا پ کیا جس کے نتائج اتوار کو آئی آئی ٹی گوہاٹی کی جانب سے جاری کئے گئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے وی سی ریڈی نے جے ای ای اڈوانسڈ 2023کے نتائج میں ٹا پ کیا جس کے نتائج اتوار کو آئی آئی ٹی گوہاٹی کی جانب سے جاری کئے گئے۔
ریڈی نے آئی آئی ٹیز میں داخلہ کے لئے منعقدہ اس امتحان میں 360نشانات میں سے 341نشانات حاصل کئے۔اس نے ٹاپر آنے پر مسرت کااظہارکیا اور کہا کہ وہ آئی آئی ٹی۔ بمبئی میں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں داخلہ حاصل کرے گا۔
این بھاویا سری نے 298نشانات حاصل کئے اور دوسرے مقام پر رہیں۔ملک بھر سے جملہ 1,80,372امیدواروں نے اس امتحان میں شرکت کی جس میں سے 43,773 اہل قراردیئے گئے۔